راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے دھرنے ختم کردیے، کمشنر پونچھ کی تصدیق

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے رات گئے دھرنے ختم کر دیے ہیں، جو کمشنر پونچھ سردار وحید نے تصدیق کی۔ احتجاج کے بعد لوگ اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے جبکہ پولیس اور رینجرز نے ان مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا۔

واضح رہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نے 9 جون کو احتجاج کی کال دی تھی اور مختلف علاقوں سے احتجاجی مظاہرین راولاکوٹ کے قریب جمع تھے۔ کالعدم ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت ڈیڑھ درجن سے زیادہ افراد جان سے گئے۔ اس سے قبل ہونے والے احتجاج میں بھی کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ احتجاجی دھرنے ایک حکمت عملی کے تحت ختم کیے گئے اور جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ حکومت نے کالعدم ایکشن کمیٹی کے حالیہ احتجاج کے دوران سخت فیصلے کیے ہیں، جن کے تحت ایک معاہدے کے تحت ختم کی گئی 177 ایف آئی آرز کی بحالی بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ ایکشن کمیٹی کے 2 کور ممبرز شوکت نواز میر اور خواجہ مہران کے خلاف بغاوت کا مقدمہ قائم کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے انکشاف کیا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے الحاق پاکستان کی شق ختم کرنے کا مطالبہ کررہی تھی۔

Share On Social Media

KARACHI

مشرقِ وسطیٰ کے تزویراتی منظرنامے اور عالمی اثرات

اکیسویں صدی مشرقِ وسطیٰ کے اس تپتے ہوئے صحرا میں ہے جہاں کی ریت اب

Read More

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، پی ایس پی کی رجسٹریشن ختم

  پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن ختم کرتے ہوئے اسے باضابطہ طور پر ڈی لسٹ کر دیا

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کی نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف

Read More

اے آئی چیٹس قانونی ثبوت بن سکتی ہیں، وارننگ جاری

ٹیکنالوجی کے تیزی سے فروغ کے ساتھ ماہرین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) چیٹ بوٹس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.