آئی فون 18 سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی لیکس!

ایپل کی آئندہ فلیگ شپ ڈیوائس کی ریلیز میں ابھی وقت ہے لیکن اس سے متعلق لیکس سامنے آنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ حال ہی میں سامنے آنے والی خبریں اگر سچ ثابت ہوئیں تو آئی فون 18 پرو گزشتہ کئی برسوں کی سب سے بڑی اپ گریڈ ثابت ہو سکتا ہے۔

انتہائی طاقتور 2 نینو میٹر اے 20 پرو چپ، ممکنہ طور پر زیادہ بڑی بیٹری، اسکرین کے نیچے چھپا ہوا فیس آئی ڈی اور پروفیشنل معیار کا ویریئبل اپرچر کیمرا سے متعلق خبریں یہ اشارہ دے رہی ہیں کہ ایپل کی یہ ڈیوائس محض ایک اپ ڈیٹ نہیں بلکہ انقلابی ڈیوائس ہوگی۔

معروف ایپل ذرائع میک رومرز، 9ٹو5 میک اور ایپل ٹریک نے مختلف لیکس، تجزیہ کاروں کی رپورٹس اور سپلائی چین سے ملنے والی معلومات کو یکجا کیا ہے، جس سے ستمبر 2026 میں متوقع آئی فون 18 پرو کی اب تک کی سب سے واضح تصویر سامنے آئی ہے۔

اگرچہ ایپل حسبِ روایت خاموش ہے لیکن ابتدائی اشارے بتاتے ہیں کہ کمپنی اس بار ان تین چیزوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے جنہیں صارفین سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں یعنی زیادہ پاور،  لمبی بیٹری لائف اور مزید ذہین اور پروفیشنل فوٹوگرافی۔

لیکس کے مطابق گیم چینجر اپ گریڈز میں 2 نینومیٹر چپ، انڈر اسکرین فیس آئی ڈی، بڑی بیٹری اور ویریئبل اپرچر کیمرا شامل ہیں۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں گردش کرنے والی معتبر اطلاعات کے مطابق آئی فون 18 پرو ستمبر 2026 میں لانچ ہوگا اور یہ حالیہ برسوں کا سب سے بڑا اپ گریڈ ثابت ہو سکتا ہے۔

رواں برس ریلیز ہونے والے متوقع آئی فون پرو اور پرو میکس ماڈلز 6.3 انچ اور 6.9 انچ شامل ہیں اور اسی سال ممکنہ طور پر آئی فون فولڈ بھی متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ جبکہ عام آئی فون 18 کی لانچنگ 2027 کے اوائل تک مؤخر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ظاہری ڈیزائن زیادہ تبدیل ہونے کی توقع نہیں، لیکن اندرونی سطح پر یہ فون غیر معمولی تبدیلیوں سے لیس ہو سکتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی من مانی، چیٹ بوٹس کے ہدایات سے انحراف کے سینکڑوں واقعات

حالیہ تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے نظام میں بڑھتی ہوئی کمزوریوں کا انکشاف ہوا ہے

Read More

بجلی بلوں کی آڑ میں نیا فراڈ ؛ حکام نے عوام کو خبردار کردیا

ملک میں بجلی بلوں کے نام پر ایک نیا فراڈ پھیل رہا ہے، اس حوالے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.