حکومت اور پیپلز پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس: بجٹ 10 جون کو پیش کرنے پر اتفاق

حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے درمیان آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، جہاں دونوں جانب سے ہونے والے مشاورتی اجلاس میں وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کی وزیراعظم شہباز شریف کو سفارش پر اتفاق کیا گیا ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ میں حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

بدھ کو حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ، ترقیاتی منصوبوں اور معاشی ترجیحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بلال اظہر کیانی شریک ہوئے جب کہ پیپلز پارٹی کے وفد میں سینیٹر شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف شامل تھے۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ، ترقیاتی اخراجات، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے منصوبوں اور معاشی ترجیحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ عوامی فلاح و بہبود، اقتصادی ترقی اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد نے حکومت کے سامنے اپنا مؤقف، تجاویز اور مطالبات بھرپور انداز میں پیش کیے۔ مشاورت کے دوران پیپلز پارٹی کے ترقیاتی منصوبوں کو وفاقی بجٹ کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ میں حکومت کی حمایت اور بجٹ کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا جب کہ پارٹی قیادت نے حکومتی وفد کو اس حوالے سے یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 10 جون کو وفاقی بجٹ پیش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہ لگایا جائے جب کہ ٹیکس وصولیوں میں اضافے کے لیے انفورسمنٹ کو بہتر بنانے اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف، اتحادی جماعتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔ ان کے مطابق آج ہونے والی ملاقاتیں انتہائی مثبت رہیں اور بجٹ سے متعلق مزید مشاورت کے لیے ہفتے کے آخر میں دوبارہ ملاقاتیں ہوں گی۔

Share On Social Media

KARACHI

شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شدید گرمی

Read More

راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی مبینہ فائرنگ، قانون نافذ کرنے والے چار اہلکار شہید

آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کالعدم قرار دی

Read More

TECHNOLOGY

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

مکہ مکرمہ کی مایہ ناز اور تاریخی درسگاہ ’ام القریٰ یونیورسٹی‘ کے کلچرل فرنٹ نے

Read More

گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان 30 ارب ڈالر کا تاریخی اے آئی معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے دوران گوگل نے ایلون مسک کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.