بجٹ 27-2026: پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کم کرنے کی تیاری

حکومت ملک میں ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے سرگرم ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ایک بڑے ریلیف کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت جائیداد کی خرید و فروخت پر لگنے والے ود ہولڈنگ ٹیکس میں نمایاں کمی کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی خرید و فروخت کے لیے قانون کی شق 236 ’کے‘ اور ’سی‘ کے تحت ٹیکسوں میں کمی کی تجویز ہے۔

اس نئے منصوبے کے تحت فائلرز کے لیے پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس 1.5 فیصد سے کم کر کے صرف 0.25 فیصد، جبکہ فروخت پر ٹیکس 4.5 فیصد سے گھٹا کر 1.5 فیصد کیا جا سکتا ہے۔

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے یعنی آئی ایم ایف کو بھی اس ٹرانزیکشن ٹیکس میں کمی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

حکومت کا موقف ہے کہ پراپرٹی کے لین دین میں ٹیکس کم کرنے سے اس کاروبار میں اضافہ ہوگا اور حکومت کو زیادہ ٹیکس حاصل ہو سکے گا۔

تاہم، یہ ریلیف صرف فائلرز کے لیے ہوگا اور آئندہ بجٹ میں نان فائلر کے لیے پراپرٹی خریدنے یا بیچنے پر کوئی ریلیف نہیں ملے گا، بلکہ ان کے لیے ٹیکس 10.5 فیصد کی اونچی سطح پر ہی برقرار رہے گا۔

دوسری جانب، وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس پانچ جون کی شام کو ہوگا جس میں سالانہ بجٹ پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل، تین جون کو نیشنل اکنامک کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں سرکاری ترقیاتی پروگرام یعنی پی ایس ڈی پی کی منظوری دی جائے گی، جبکہ چار جون کو ملک کا اقتصادی سروے پیش کیا جائے گا۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ کا کل حجم 171 کھرب روپے متوقع ہے، جس میں ملک کی معاشی ترقی کا ہدف 4.1 فیصد اور مہنگائی کی شرح کا تخمینہ 8.4 فیصد رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، نئے بجٹ میں ایف بی آر کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 152 کھرب 67 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، جبکہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں 17 کھرب 27 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف ہے۔

اس کے علاوہ، ترقیاتی کاموں کے لیے 11 کھرب روپے مختص کرنے کی توقع ہے، جبکہ سود کی ادائیگی کے لیے 78 کھرب 24 ارب روپے اور دفاعی اخراجات کے لیے 26 کھرب 65 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

وزارت خزانہ نے یورو بانڈ اور پانڈا بانڈ سے متعلق رپورٹس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

وزارتِ خزانہ نے پاکستان کے خودمختار فنانسنگ معاملات، جن میں یورو بانڈ اور پانڈا بانڈ

Read More

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کے سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کا سبب بننے والے سپریم کورٹ کے

Read More

TECHNOLOGY

سعودی محققین کی بڑی کامیابی، پاس ورڈ کے بغیر ڈیوائسز کی شناخت کرنے والی جدید ٹیکنالوجی تیار

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایک ایسی

Read More

اوپن اے آئی کل اپنا جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈل ’جی پی ٹی 5.6‘ متعارف کرائے گی

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی کل (بروزجمعرات) اپنا اب تک کا جدید

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.