مصنوعی مٹھاس جگر کی بیماری کا سبب ہو سکتے ہیں: تحقیق

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سوربیٹول (جو کم کیلوری والے میٹھے کے طور پر بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے) بعض حالات میں میٹابولک ڈسفنکشن ایسوسی ایٹڈ اسٹیوٹک لیور ڈیزیز (ایم اے ایس ایل ڈی) یعنی فیٹی لیور کی بیماری کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔ اس تحقیق نے اس عام تصور کو بھی چیلنج کیا ہے کہ شوگر الکوحل جسم سے بغیر کسی اثر کے خارج ہو جاتے ہیں۔

سوربیٹول عام طور پر شوگر فری ٹافیوں، چیونگ گم، پروٹین بارز اور کم چینی والی دیگر غذاؤں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ قدرتی طور پر بعض پھلوں اور سبزیوں، خصوصاً آڑو، خوبانی اور آلو بخارے جیسے اسٹون فروٹس (ایسے پھل جن کے بیج کے گرد ایک خول ہوتا ہے)میں بھی پایا جاتا ہے۔

ایم اے ایس ایل ڈی (جسے پہلے نان الکوحلک فیٹی لیور ڈیزیز یا این اے ایف ایل ڈی کہا جاتا تھا) موٹاپے، ذیابیطس اور دیگر میٹابولک مسائل سے جڑی ایک عام جگر کی بیماری ہے۔ اس سے پہلے کی تحقیقات یہ ثابت کر چکی ہیں کہ فرکٹوز فیٹی لیور کے بننے میں اہم کردار ادا کرتا ہے، جبکہ یہ بیماری دنیا بھر میں تقریباً 30 فی صد بالغ افراد کو متاثر کرتی ہے۔

امریکہ کی واشنگٹن یونیورسٹی اِن سینٹ لوئس کے سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے کہ اگر آنتوں میں موجود وہ مفید بیکٹیریا جو سوربیٹول کو توڑتے ہیں، موجود نہ ہوں یا ان کی صلاحیت کم پڑ جائے، تو سوربیٹول جگر میں جا کر فرکٹوز میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

دوسرے لفظوں میں، جس سوربیٹول کو لوگ عام چینی کا نسبتاً محفوظ متبادل سمجھتے ہیں، وہ مخصوص حالات میں جسم کے اندر ایسی شکل اختیار کر سکتا ہے جو فیٹی لیور کے خطرے میں اضافہ کرے۔

یہ نتائج معروف سائنسی جریدے سائنس سگنلنگ میں شائع ہوئے ہیں

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ سولجر بازار گل رعنا کالونی میں گیس سلینڈر دھماکہ، چھت گرنے سے 4 جاں بحق اور 12 زخمی

شہر قائد کے علاقے گل رعنا کالونی سولجر بازار میں ایک گھریلو عمارت میں گیس

Read More

کراچی: 30 کروڑ کے سونے اور ہیروں کی ہالی ووڈ اسٹائل چوری کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پرنس جیولرز میں 30 کروڑ روپے مالیت کے سونے

Read More

TECHNOLOGY

مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز نے دھوم مچا دی

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین فہرست میں سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا فائیو جی

Read More

ایپل کا اپنی اسمارٹ واچ کیلئے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر غور

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مستقبل کی ایپل واچ کے لیے تھری ڈی پرنٹڈ ایلومینیم کیس متعارف کرانے پر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.