مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج داخل ہوگا، مختلف شہروں میں آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

پنجاب بھر میں موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی کا امکان ہے، جہاں آج سے 5 جون تک بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے، جس کے اثرات کے باعث پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے، تاہم چند علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے معمولات زندگی متاثر ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں شدید گرمی کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے اور مقامی سطح پر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ممکنہ خطرات کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے چترال، دیر، سوات، کوہستان اور مانسہرہ کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

گل پلازہ میں ہولناک آتشزدگی، قرآن پاک کے نسخے مکمل طور پر محفوظ رہے

کراچی کے تاریخی تجارتی مرکز میں واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک

Read More

سانحہ گل پلازہ: ریسکیو آپریشن سست روی کا شکار، جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 26 ہوگئی

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اواتار اسٹیکرز کی پرائیویسی اب آپ کے ہاتھ میں

واٹس ایپ نے صارفین کو یہ کنٹرول دے دیا ہے کہ وہ اپنے اواتار اسٹیکرز

Read More

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا صارفین کے لیے ایک نیا اور اہم فیچر متعارف کرا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.