کاپی رائٹس تنازع؛ سی این این کا ’اے آئی‘ کمپنی پرپلیکسٹی کے خلاف عدالت سے رجوع

امریکا کے معروف نیوز نیٹ ورک ’سی این این‘ نے مشہور اے آئی (مصنوعی ذہانت) کمپنی ’پرپلیکسٹی‘ کے خلاف کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ سی این این نے الزام عائد کیا ہے کہ پرپلیکسٹی ان کی خبریں اور مواد غیر قانونی طور پر کاپی کر کے صارفین تک پہنچا رہا ہے۔

سی این این کی جانب سے جمعرات کو نیویارک کی ایک عدالت میں دائر مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’پرپلیکسٹی‘ نے بغیر اجازت سی این این کا صحافتی مواد استعمال کیا اور اسے اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے تقسیم کیا۔

مقدمے میں پرپلیکسٹی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے سی این این کی 17 ہزار سے زائد اسٹوریز، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر مواد کو اسکریپ کیا اور اسے اپنی مصنوعات کی تربیت کے لیے استعمال کیا۔

یہ مقدمہ ان قانونی کارروائیوں کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے جو ’دی نیویارک ٹائمز‘ جیسے بڑے اشاعتی اداروں نے ’جنریٹیو اے آئی‘ اسٹارٹ اپس کے خلاف شروع کر رکھی ہیں۔

میڈیا اداروں کا مؤقف ہے کہ چیٹ بوٹس اور دیگر اے آئی ٹولز بڑی تعداد میں خبروں کا مواد صارفین تک پہنچا رہے ہیں، اس لیے اصل صحافتی مواد تخلیق کرنے والے اداروں کو مناسب معاوضہ ملنا چاہیے۔

سی این این کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ مقدمہ اس اصول کی نمائندگی کرتا ہے کہ اربوں ڈالر مالیت رکھنے والی کوئی بھی کمپنی اصل مواد تخلیق کرنے والے اداروں کے کام سے بلا معاوضہ فائدہ نہیں اٹھا سکتی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام دنیا کو سمجھنے کے لیے انسانوں کے معیاری صحافتی مواد پر انحصار کرتے ہیں، جو اکثر خطرناک اور محنت طلب مراحل سے گزر کر تیار کیا جاتا ہے۔ اس لیے تجارتی مقاصد کے لیے اس مواد کے استعمال کی قیمت ادا کرنا ضروری ہے۔

دوسری جانب پرپلکسیٹی کے چیف کمیونیکیشن آفیسر جیسی ڈوائر نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’حقائق پر کاپی رائٹ نہیں ہو سکتا۔‘

Share On Social Media

KARACHI

کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 تا 50 فیصد کمی

 کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک کمی کا اعلان

Read More

سولر صارفین کے لیے فیس اور لائسنس شرط ختم کرنے کا معاملہ، نیپرا سے نظرثانی کی درخواست

وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے سولر صارفین کے لیے فیس کے خاتمے اور 25 کلوواٹ

Read More

TECHNOLOGY

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

ایپل کا بڑا فیصلہ، آئی فون 18 مرحلہ وار لانچ ہوگا

ایپل اپنے آنے والے اسمارٹ فون ‘آئی فون 18’ کی لانچنگ کو 2 مختلف مراحل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.