کراچی میں لین کی خلاف ورزی پر ای چالان جاری کرنے کا اعلان

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف ای چالان جاری کیے جائیں گے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا، نظم و ضبط قائم رکھنا اور حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں مقررہ لین میں چلائیں تاکہ سڑکوں پر بہتر ٹریفک نظام برقرار رکھا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ موٹر سائیکلوں، بسوں، کاروں اور دیگر تمام اقسام کی گاڑیوں کے لیے لین ڈسپلن پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں خودکار نگرانی کے نظام کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ای چالان جاری کیا جائے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5زخمیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

مختلف علاقوں میں پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران پولیس نے

Read More

سندھ طاس معاہدہ کیس میں پاکستان کی بڑی کامیابی، عالمی عدالت کا بھارت کو اہم حکم

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم اپنے پن بجلی منصوبوں سے

Read More

TECHNOLOGY

چاند پر قبضے کی دوڑ، چین کی ڈیڈ لائن کے بعد خلائی مقابلہ مزید تیز

اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک اور ارب پتی کاروباری شخصیت جیف بیزوس کے درمیان

Read More

کیا جیفری ایپسٹین بِٹ کوائن کا گمنام بانی تھا؟ خفیہ ای میلز نے تہلکہ مچا دیا

سوشل میڈیا پر گردش کرتی کچھ خفیہ ای میلز نے ایک بار پھر یہ بحث

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.