شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

اسکیم 33 کے علاقے کراچی یونیورسٹی ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں رات ایک بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سوسائٹی میں روزانہ کئی کئی گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے اور دن کے اوقات میں بھی تقریباً 10 گھنٹے بجلی بند رہتی ہے۔

شدید گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں موجود خواتین، بچوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

رہائشیوں کے مطابق متعدد بار متعلقہ دفتر میں شکایات درج کرائی گئیں تاہم اب تک کوئی تسلی بخش جواب یا عملی اقدام سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب شہر کے دیگر علاقوں نیو کراچی، نارتھ کراچی، خواجہ اجمیر نگری، اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد، ملیر، شاہ فیصل کالونی اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Share On Social Media

TECHNOLOGY

گوگل کا سستا ترین فون ’پکسل 10 اے‘ لانچ کرنے کا اعلان، خصوصیات کیا ہیں؟

گوگل نے اپنا نیا بجٹ فرینڈلی اسمارٹ فون ’پکسل 10 اے‘ متعارف کروا دیا ہے۔

Read More

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت پہلی بار کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکاتھون منعقد

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت ملک میں پہلی بار تین روزہ ہیکاتھون نیشنل سینٹر فار

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.