ایوانِ صدر میں سول اعزازات کی پروقار تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر شخصیات کو اعزازات سے نواز دیا گیا

اسلام آباد، ایوانِ صدر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کے اعزاز میں سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ممتاز شخصیات میں قومی اعزازات تقسیم کیے۔

تقریب میں وفاقی وزراء، اعلیٰ حکام، سفارتکاروں، عسکری شخصیات اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کو توانائی کے شعبے میں کامیاب اصلاحات اور گرانقدر خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا۔ جمہوریت کیلئے خدمات پرنوابزادہ نصراللہ خان مرحوم  کیلئے نشانِ امتیاز کا اعلان کیا گیا، جو ان کے صاحبزادے نے وصول کیا۔

ادب اور خدماتِ عامہ کے شعبے میں مرحوم عرفان الحق صدیقی کیلئے نشانِ امتیازکا ایوارڈ دیا گیا جبکہ معروف ادیب عطا الحق قاسمی کوادب میں نمایاں خدمات پر نشانِ امتیاز سے نوازا گیا، معروف شاعر و ڈرامہ نگار اصغر ندیم سید اور زہرہ ماجد علی کو بھی ہلالِ امتیاز دیا گیا۔

تقریب میں وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، سپاہی شاہ ولی خان، سپاہی اظہر محمود شہید، اسسٹنٹ سب انسپکٹراعجاز خان شہید، سب انسپکٹر لائق زادہ شہید، کانسٹیبل عالم زیب شہید اور کانسٹیبل محمد اعجاز شہید کو بے مثال بہادری پر ہلالِ شجاعت سے نوازا گیا۔ پولیس افسر وسیم احمد خان کو بھی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں ہلالِ شجاعت دیا گیا۔

سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں خدمات پرمرزا رضوان بیگ، محمد یوسف خان، معروف زرعی سائنسدان ڈاکٹر امیر محمد اور پروفیسرڈاکٹر اکرام الحق کو ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا، انجینئرجمال الدین احمد کو انجینئرنگ اور بجلی کے شعبے میں نمایاں خدمات پر اعزاز دیا گیا۔

کھیلوں کے میدان میں قومی ہیرو شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پرہلالِ امتیازدیا گیا جبکہ نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کو کوہ پیمائی میں نمایاں کامیابیوں پر ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا۔ گھڑسواری کے شعبے میں ملک محمد عطا خان مرحوم کیلئے بھی ہلالِ امتیازکا اعلان کیا گیا۔

صحافت کے شعبے میں خدمات پراحتشام الحق کو ہلالِ امتیاز دیا گیا جبکہ سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں عزیزالدین بولانی کواعزازسے نوازا گیا۔ سیاستدان اور ماہرِریاضی مرحوم سینیٹرتاج حیدرکیلئے بھی ہلالِ امتیازکا اعلان کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان اور بحرین کے تعلقات مضبوط بنانے میں کردار ادا کرنے پر بحرین کے سفارتکار محمد ابراہیم محمد عبدالقادر کو ستارۂ پاکستان دیا گیا۔

اسی طرح مختلف دہشتگردی اور امن و امان کی کارروائیوں میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے متعدد پولیس اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو ستارۂ شجاعت سے نوازا گیا، جن میں سینیٹر ہدایت اللہ شہید، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اکرم شہید، سب انسپکٹر تاج میر شاہ شہید، کانسٹیبل عبداللہ شہید، کانسٹیبل سمند خان شہید، کانسٹیبل عبدالحمید شہید، کانسٹیبل زامیل بادشاہ شہید، کانسٹیبل حفیظ اللہ شہید، کانسٹیبل محمد سراج شہید، کانسٹیبل محمد جاوید شہید، کانسٹیبل امان اللہ شہید اور کانسٹیبل اقرار سید شہید شامل ہیں۔

تقریب کے اختتام پر صدر مملکت نے کہا کہ قوم اپنے ہیروز، شہداء، دانشوروں، سائنسدانوں، کھلاڑیوں اور سماجی خدمات انجام دینے والوں کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

زہرہ زاہد کی زی لرننگ انیشی ایٹو نے اورنگی ٹاؤن کی طالبات کی گرینڈ گریجویشن تقریب کی میزبانی کی

خواتین کو بااختیار بنانے اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ

Read More

ملازمت پیشہ افراد اور طلبہ کے لیے خوشخبری؛ اگست میں چھٹیاں ہی چھٹیاں

پاکستان میں سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین اور طلبہ کے لیے اگست کا مہینہ

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی کے بے قابو اے آئی ایجنٹ نے دوسری ٹیک کمپنی کے اکاؤنٹ تک بھی رسائی حاصل کرلی

اوپن اے آئی کے آزمائشی مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹ، جو پہلے ہی اے آئی

Read More

اوپن اے آئی کے تجرباتی ماڈلز خو ہی ہیکر بن گئے، حقیقت کیا ہے؟

مصنوعی ذہانت  یا اے آئی کی دنیا میں اس ہفتے ایک ایسا واقعہ سامنے آیا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.