ایرانی تیل کی ترسیل کی اطلاع دینے والے کے لیے 1.5 کروڑ ڈالر انعام کا اعلان

امریکا نے پاسداران انقلاب کے مالی نیٹ ورک کی معلومات دینے پر 15 ملین ڈالر کا انعام رکھ دیا۔

واشنگٹن نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مالیاتی ڈھانچے سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے بڑا انعامی پروگرام جاری کردیا ہے جس کے تحت قابل اعتماد معلومات دینے والے کو 15 ملین امریکی ڈالر تک انعام دیا جاسکتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے تحت کام کرنے والے ’’ریوارڈز فار جسٹس‘‘ پروگرام نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب، اس کے مالیاتی نیٹ ورک، غیرقانونی آئل شپمنٹس اور ان سرگرمیوں میں ملوث افراد یا اداروں سے متعلق معلومات دینے والوں کو 15 ملین ڈالر تک انعام دیا جائے گا۔

پروگرام کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاسدارانِ انقلاب اور اس کی ذیلی شاخ ’’قدس فورس‘‘ دنیا بھر میں دہشت گرد سرگرمیوں کی معاونت اور ان میں ملوث رہی ہے۔

امریکی حکام کے مطابق آئی آر جی سی اپنی سرگرمیوں کیلئے فنڈز کے حصول میں مختلف خفیہ مالیاتی ذرائع استعمال کرتی ہے، جن میں فرنٹ کمپنیاں، خفیہ کاروباری نیٹ ورکس اور ایسے ادارے شامل ہیں جو امریکی اور عالمی پابندیوں سے بچنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر کسی شخص کے پاس ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی تیل ترسیل، اس میں استعمال ہونے والے ٹینکرز، معاون کمپنیوں یا متعلقہ افراد سے متعلق معلومات موجود ہیں تو وہ واٹس ایپ، ٹیلیگرام یا سگنل کے ذریعے معلومات فراہم کرسکتا ہے۔

امریکا 2019 میں پاسدارانِ انقلاب کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔ واشنگٹن کا الزام ہے کہ آئی آر جی سی مختلف سائبر حملوں اور بیرونِ ملک ایرانی شہریوں کو دھمکیاں دینے میں بھی ملوث رہی ہے، جن میں برطانیہ میں قائم ایران انٹرنیشنل کے عملے کو دی جانے والی دھمکیاں بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب یورپی پارلیمنٹ بھی جنوری 2023 میں ایک قرارداد منظور کرچکی ہے جس میں یورپی یونین اور رکن ممالک سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے۔

تاہم جرمنی سمیت بعض یورپی ممالک کا مؤقف ہے کہ ایسا کرنے سے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق سفارتی مذاکرات کا راستہ بند ہوسکتا ہے۔

اگر یورپ میں آئی آر جی سی کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے تو اس تنظیم کی رکنیت، اجلاسوں میں شرکت اور عوامی مقامات پر اس کا جھنڈا یا لوگو اٹھانا بھی جرم تصور کیا جائے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج داخل ہوگا، مختلف شہروں میں آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

پنجاب بھر میں موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی کا امکان ہے، جہاں آج سے

Read More

جی ایس ٹی 19 فیصد کرنے پر غور: سولر، الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس

Read More

TECHNOLOGY

موبائل سمز کی ملکیت ایک سال سے پہلے ختم نہیں ہوسکتی،

سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ وائرل ہوا ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان ٹیلی

Read More

گوگل میپس میں نیا دلچسپ فیچر متعارف، پرانے مناظر اب موبائل پر دیکھنا ممکن

اگر آپ اسمارٹ فون پر گوگل میپس استعمال کرتے ہیں تو اب ایک نیا اور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.