کتابوں پر پلاسٹک کور چڑھانے پر مکمل پابندی عائد، خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہوں گے 

قومی اسمبلی سے ’’اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (کتابوں کے پلاسٹک کور پر پابندی) ایکٹ 2026‘‘ منظور کر لیا گیا جس کے تحت کتابوں پر پلاسٹک کور چڑھانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی جبکہ خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہوں گے۔

بل کے متن کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں کوئی بھی سیلر پلاسٹک کور والی کتابیں فروخت یا تقسیم نہیں کر سکے گا، پہلی بار خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ ایک لاکھ روپے تک ہوگا۔

بل کا مقصد تعلیمی اداروں اور اسکولوں میں کتابوں پر پلاسٹک چڑھانے کے رجحان کو ختم کرنا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ کے مجاز افسران کو موقع پر معائنہ کرنے، مواد ضبط کرنے اور جرمانہ کرنے کا اختیار ہوگا جبکہ بایو ڈی گریڈ ایبل مواد، ہارڈ بیک کور اور نایاب کتابوں کے حفاظتی کور کو پابندی سے استثنا حاصل ہوگا۔

بل سینیٹ سے پہلے ہی منظور ہو چکا جبکہ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے پیش کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کے سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کا سبب بننے والے سپریم کورٹ کے

Read More

پانی چوری روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

پانی چوری کے بڑھتے واقعات روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم کردیا گیا۔ پانی چوری کے

Read More

TECHNOLOGY

سعودی محققین کی بڑی کامیابی، پاس ورڈ کے بغیر ڈیوائسز کی شناخت کرنے والی جدید ٹیکنالوجی تیار

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایک ایسی

Read More

اوپن اے آئی کل اپنا جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈل ’جی پی ٹی 5.6‘ متعارف کرائے گی

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی کل (بروزجمعرات) اپنا اب تک کا جدید

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.