موٹر سائیکل ٹرانسفر فیس ختم، اپنا کھیت ، اپنا روزگار سکیم منظور : صنعتیں لگانے پر معاونت کرینگے ، مریم نواز

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 34ویں اجلاس میں موٹر سائیکل سواروں اور کسان کارڈ ہولڈرز کیلئے ٹارگٹڈ فیول سبسڈی ، 22 مئی سے 24 اگست تک سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں،چولستان اور کچے کے شہریوں کیلئے آسان شرائط پراپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم شروع کرنے سمیت متعدداہم فیصلے کئے اور منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کابینہ نے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ پر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف کو خراج تحسین پیش کیا۔ صوبائی کابینہ نے کچے میں کامیاب آپریشن پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے تیز ترین انشورنس کمپنی کے قیام پر وزیرِ خزانہ اور سیکرٹری فنانس کی کارکردگی کو سراہا ، اجلاس میں قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں مزید 200 ایکڑ رقبے کی توسیع ، ایکسل لوڈ مینجمنٹ نظام کے نفاذ ، مری گلاس ٹرین منصوبے کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز ،پنجاب کنٹرول آف غنڈہ اینڈ اینٹی سوشل بیہویئر ایکٹ 2025 کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں انسداد پرتشدد انتہاپسندی ایکٹ 2025 میں ترمیم ،اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1997 میں ترمیم ،جدید صوبائی ٹریفک مینجمنٹ اینڈ کمانڈ سینٹر کے قیام،داتا دربار ہسپتال کا انتظام محکمہ اوقاف کے زیر کنٹرول لینے ،گارمنٹ سٹی اور مختلف انڈسٹریل زونز میں پلاٹوں کی لیز اور کرائے کے قواعد و ضوابط ،سپیشل اکنامک زونز کی سہولت کیلئے ایل ڈی اے لینڈ یوز رولز میں ترمیم ،سپیشل سلیکشن کمیٹی کے ذریعے ٹیچنگ سٹاف کی کنٹریکٹ پر تعیناتی کی منظوری دی گئی ، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی میں نئی بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے ، صوبائی کابینہ نے یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرنے والے سرکاری کالجوں کے اصل ناموں کی بحالی ،نیشنل جوڈیشل پالیسی کے تحت جوڈیشل افسران کیلئے نظرثانی شدہ مراعات ،تحصیل حضرو، ضلع اٹک میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے قیام ،موٹر وہیکل رولز 1969 میں ترمیم اور جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا ،پنجاب انوائرنمنٹل ٹربیونل کے چیئرپرسن کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس سے مشاورت کرنے ،لاہور گیریژن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی ،تحصیل کوٹ چھٹہ، ضلع ڈیرہ غازی خان میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے قیام،بینک آف پنجاب کو کلین ایئر پروگرام کیلئے مالیاتی ایجنٹ قرار دینے کی منظوری دی گئی۔

ایندھن کی قیمتوں میں ریلیف کیلئے 150 سی سی تک کی موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس کے خاتمے کی منظوری دی گئی،اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو پنجاب میں صنعت لگانا چاہتا ہے ، ضرور لگائے ، مکمل معاونت کریں گے ۔ صنعت کار اپنا کنسٹرکشن پلان لے کر آئیں، انڈسٹری لگانے کا عمل بالکل آسان بنایا جائے گا ۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پہلے خرچ کر کے بعد میں بل بھیج دینا کسی صورت قبول نہیں، ہر خرچے سے پہلے آگاہ کیا جائے ۔حکومت پر واجبات کا بوجھ لادنے کی ذہنیت برداشت نہیں کروں گی، تمام مالی واجبات کوکلیئر کریں۔ حکومت کام کروا لے اور ادائیگی نہ کرے ، یہ مجھے قطعاً قبول نہیں۔اجلاس میں روات میں 50 بستروں کے ہسپتال کے قیام کے لیے پرانی عمارتوں کو گرانے کی منظوری دی گئی۔ موٹر سائیکل سواروں اور کسان کارڈ ہولڈرز کے لیے ٹارگٹڈ فیول سبسڈی کی منظوری دی گئی۔

پبلک ٹرانسپورٹ پر مفت سفر کی سہولت کے پیش نظر اضافی سبسڈی کی منظوری دی گئی ،لاہور کے علاقے بادامی باغ میں سڑکوں کی بحالی کے لیے ایل ڈی اے کو گرانٹ ،گلشن راوی سے بابو صابو تک سروس روڈ کی توسیع کے منصوبے کی شمولیت کی منظوری دی گئی۔ سموگ کے خاتمے کی آگاہی کے لیے لاہور قلندرز فرنچائز کی خدمات حاصل کرنے پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کوپنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی میں ضم کرنے ،کچہری چوک فلائی اوور اور انڈر پاس کے نام رکھنے ،شاہ جمال، لاہور میں واقع 2 کنال پراپرٹی کی فروخت/تصفیہ ، پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں نئی بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے ،محکمہ خزانہ کے خصوصی یونٹس میں بھرتیوں پر پابندی میں نرمی،پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی کی سائنسی اسامیوں پر بھرتیوں،سول ڈیفنس میں بم ڈسپوزل سٹاف کی بھرتیوں پر پابندی میں کی منظوری دے دی گئی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، کال سینٹر پر چھاپہ، عالمی آن لائن فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 40 سے زائد افراد گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شہر قائد کے علاقے گلزارِ ہجری میں کارروائی

Read More

آپریشن معرکۂ حق کے 72 گھنٹے

پاکستان کی تاریخ میں کچھ لمحے ایسے گزرے ہیں جو پوری قوم کے لیے آزمائش

Read More

TECHNOLOGY

مشہور سرچ انجن 30 سال بعد باضابطہ طور پر بند

انٹرنیٹ کی دنیا کا ایک انقلابی سرچ انجن Ask.com تقریباً 30 سال بعد باضابطہ طور پر بند

Read More

نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کا ڈیٹا: پاکستان میں پہلی بار آئی ٹی مردم شماری کا فیصلہ

: وفاقی حکومت نے ملک میں پہلی مرتبہ آئی ٹی مردم شماری کروانے کا اصولی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.