واٹس ایپ کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلی، ری ایکشن ٹرے اور مینو کو ‘لیکوئیڈ گلاس’ لک دینے پر کام شروع

دنیا کی مقبول ترین میسنجر ایپ واٹس ایپ نے اپنے انٹرفیس کو مکمل طور پر جدید بنانے کے لیے ‘لیکوئیڈ گلاس’ ڈیزائن لینگویج پر کام تیز کردیا ہے، جس کے تحت اب میسج ری ایکشن ٹرے اور کانٹیکسٹ مینو کو بھی نیا روپ دیا جارہا ہے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والے ادارے ‘ویب بیٹا انفو’ کے مطابق اس نئی تبدیلی کا مقصد ایپ کے تمام بصری عناصر میں یکسانیت لانا ہے، کیونکہ اس وقت ری ایکشن ٹرے اور میسج مینو ٹھوس اور گہرے رنگوں پر مبنی ہیں جو نئے ڈیزائن کے ساتھ میل نہیں کھاتے۔

نئی اپڈیٹ کے بعد جب صارف کسی میسج پر ری ایکٹ کرنے کے لیے اسے ٹیپ کرے گا، تو سامنے آنے والی ایموجی ٹرے شیشے کی طرح شفاف ہوگی، جو پس منظر کے رنگوں اور پیغامات کو منعکس کرنے کی صلاحیت رکھے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تبدیلی صرف ری ایکشن ٹرے تک محدود نہیں ہوگی بلکہ پیغامات کے ‘کانٹیکسٹ مینو’ کو بھی اسی طرز پر ڈھالا جارہا ہے۔

اس وقت واٹس ایپ کی چیٹ لسٹ میں تو مینو کو اپڈیٹ کر دیا گیا ہے، لیکن چیٹ کے اندر میسج سلیکٹ کرنے پر آنے والا مینو اب بھی پرانے اسٹائل کا ہے، جسے اب لیکوئیڈ گلاس میٹریل سے بدلا جائے گا تاکہ یہ پس منظر کے ساتھ بہتر طور پر گھل مل جائے۔

 دلچسپ بات یہ ہے کہ واٹس ایپ چیٹ انٹرفیس کے دیگر حصوں، جیسے نیویگیشن بار اور چیٹ بار کو بھی شفاف بنانے پر کام کر رہا ہے، تاہم فی الوقت کانٹیکسٹ مینو کھلنے پر پوری اسکرین کو دھندلا کرنے کا فیچر شامل نہیں کیا گیا، جس پر مستقبل میں کام متوقع ہے۔

واٹس ایپ کی کوشش ہے کہ وائس نوٹ پلیئر اور پوری گفتگو کے انٹرفیس کو ایک ساتھ اس نئے ڈیزائن کے مطابق لانچ کیا جائے تاکہ صارفین کو ایک مربوط اور ہموار تجربہ مل سکے۔

یہ فیچر فی الحال آئی او ایس کے بیٹا ورژن پر تیاری کے مراحل میں ہے اور آزمائش مکمل ہونے کے بعد اسے عام صارفین کے لیے جاری کیا جائے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن کا متاثرہ سائٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ

Read More

ایف پی سی سی آئی کی ایکسپورٹ ری فنانس فیسیلیٹی میں تاریخی 3 فیصد کمی کا خیرمقدم

صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے بینکاری شعبے کے

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نئے فیچر پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے چیٹ کے انداز کو مزید جدید

Read More

’ایکس‘ نے صارفین کے لیے کمائی کے نئے فیچرز متعارف کرا دیے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے صارفین کو آمدنی کے مزید مواقع فراہم کرنے کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.