کسی جہاز پر حملہ نہیں ہوا؛ 2 امریکی پرچم بردار جہاز بھی آبنائے ہرمز عبور کرگئے؛ سینٹکام

یو ایس سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایرانی فوج کے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کر دی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ امریکا کا ایک جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں میزائل حملے کا نشانہ بنا اور اسے پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

ایرانی دعوے کی تردید سینٹکام نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کی جس میں کہا گیا کہ امریکی بحریہ کا کوئی بھی جہاز نشانہ نہیں بنا۔ تمام جنگی جہاز معمول کے مطابق اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی افواج پروجیکٹ فریڈم کے تحت خطے میں تعینات ہیں جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں پھنسے تجارتی جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنا اور سمندری گزرگاہ کو فعال بنانا ہے۔

یاد رہے کہ ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ دراصل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان کردہ ایک نیا بحری آپریشن ہے جس کے تحت امریکا ان بحری جہازوں کو بحفاظت نکالنے کی کوشش کر رہا ہے جو ایران کی جانب سے عملی طور پر قائم کردہ ناکہ بندی کے باعث رکے ہوئے ہیں۔

بیان میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ امریکی نیوی کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز اس وقت خلیج عرب میں موجود ہیں اور انھوں نے کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز عبور کر لیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

نیٹ بلنگ سسٹم صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈال دے گا۔ سید امان شاہ

عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے نیٹ بلنگ سسٹم کے

Read More

TECHNOLOGY

ایپل نے سستا ترین آئی فون ’17 ای‘ متعارف کرا دیا، قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور کمپنی ’ایپل‘ نے پیر کے روز اپنے نئے اور سستے

Read More

جنگی نوعیت کی اے آئی ویڈیوز پر ایکس کی سخت پابندی، آمدنی شیئرنگ پروگرام معطل کرنے کا اعلان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اعلان کیا ہے کہ مسلح تنازعات سے متعلق مصنوعی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.