عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے دائر درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کل سماعت کریں گے، جہاں اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کرا چکے ہیں تاہم عدالت نے دیگرفریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔ عدالت نے کیس کی مشاورت کے لیے سلمان اکرم راجہ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی تھی، عدالتی حکم کے باوجود سلمان اکرم راجہ سے سابق وزیراعظم کی ملاقات نہیں ہو سکی تھی۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی تک ذاتی معالج کی رسائی اور ملاقات کی درخواست بھی کل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

بشریٰ بی بی کی بیٹی کی درخواست رجسٹرار آفس نے نمبر الاٹ کرکے مقرر کردی ہے، جسٹس ارباب محمد طاہر کل سماعت کریں گے۔

بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ خاورمانیکا نے فیملی ملاقات اورذاتی معالج رسائی کی استدعا کررکھی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: قائد آباد میں کوسٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق

کراچی کے علاقے قائد آباد میں غوثیہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار

Read More

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 19افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے شہر کے

Read More

TECHNOLOGY

کیا ایف آئی اے کی جدید اے آئی ٹیکنالوجی مجرموں کو پکڑنے میں مدد دے گی؟

پاکستان کی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سب سے زیادہ مطلوبہ مجرموں

Read More

مصنوعی ذہانت نے فلم انڈسٹری کا انداز بدل دیا، کیا روایتی فلم سازی ختم ہوجائے گی؟

فلم انڈسٹری میں ایک بڑی تبدیلی جنم لے رہی ہے جہاں روایتی فلم سازی کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.