امریکی ناکہ بندی کا ایسا جواب دیں گے کہ دنیا یاد رکھے گی، ایران کا بڑا اعلان

ایران نے امریکا کی جانب سے عائد کردہ ناکہ بندی کے خلاف سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ ایسی کارروائی کرے گا جو یاد رکھی جائے گی۔ ایرانی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز میں امریکی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور سمندری قزاقی کے مترادف ہیں۔

ایرانی حکام نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا عالمی تجارت میں مداخلت کر رہا ہے اور ایرانی املاک پر غیر قانونی قبضہ کیا جا رہا ہے، جس کے خلاف ایران کو بھرپور جواب دینے کا حق حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔

دوسری جانب ایرانی فوج نے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی عسکری تیاری جاری ہے اور ممکنہ اہداف کی فہرستیں مسلسل اپ ڈیٹ کی جا رہی ہیں۔ فوجی حکام کے مطابق اگرچہ امریکا کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم ایران اسے حتمی امن نہیں سمجھتا اور کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے ایران کی جانب سے پیش کی گئی حالیہ تجویز کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک کوئی معاہدہ طے نہیں پاتا، ایران کے خلاف ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی۔ اس فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے ایران کے خلاف مختصر مگر طاقتور حملوں کا منصوبہ بھی تیار کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان ممکنہ حملوں میں ایران کے اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے تاکہ تہران پر دباؤ بڑھایا جائے اور اسے دوبارہ مذاکرات کی میز پر لایا جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گل پلازہ: جوڈیشل کمیشن کا متاثرہ سائٹ کا دورہ کرنے کا فیصلہ

کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ

Read More

ایف پی سی سی آئی کی ایکسپورٹ ری فنانس فیسیلیٹی میں تاریخی 3 فیصد کمی کا خیرمقدم

صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے بینکاری شعبے کے

Read More

TECHNOLOGY

ایپل نے سستا ترین آئی فون ’17 ای‘ متعارف کرا دیا، قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور کمپنی ’ایپل‘ نے پیر کے روز اپنے نئے اور سستے

Read More

جنگی نوعیت کی اے آئی ویڈیوز پر ایکس کی سخت پابندی، آمدنی شیئرنگ پروگرام معطل کرنے کا اعلان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اعلان کیا ہے کہ مسلح تنازعات سے متعلق مصنوعی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.