پی ایس ایل 11: لاہور قلندرز کا فاتحانہ آغاز، حیدرآباد کنگز مین کو 69 رنز سے شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے لیگ میں شامل نئی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کو 69 رنز سے باآسانی شکست دے دی۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ قلندرز نے مقررہ اوورز میں 200 رنز کا بڑا ٹارگٹ سیٹ کیا۔

فخر زمان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی جبکہ محمد نعیم 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سکندر رضا نے 24 رنز کی اہم اننگز کھیلی، وکٹ کیپر بیٹر حسیب اللہ خان 40 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے ریلی میریڈیتھ اور حسان خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم صرف 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے باوجود کنگزمین کے بیٹرز قلندرز کے بالنگ اٹیک کے سامنے ناکام نظر آئے۔

کپتان مارنس لبوشانے 20 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے واحد بیٹر تھے جنہوں نے 26 رنز کی اننگز کھیلی اور کوئی بھی بیٹر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔

اوپنر عثمان خان تیسرے اوور میں 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ صائم ایوب بھی 17 رنز بنانے کے بعد جلد پویلین لوٹ گئے۔ کپتان مارنس لبوشانے 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون کا حصہ بننے والے مقامی پلیئرز میں فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، آصف علی، حسیب اللہ خان، حارث رؤف اور عبید شاہ شامل ہیں۔ بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان اور پرویز حسین جب کہ زمبابوے کے سکندر رضا بھی لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب لیگ میں شامل نئی ٹیم حیدرآباد کنگزمین نے کپتانی آسٹریلوی کرکٹر مارنس لبوشانے کے سپرد کی ہے جبکہ دیگر غیر ملکی کرکٹرز میں سری لنکا کے کوشل پریرا اور آسٹریلیا کے رلی میریڈتھ شامل ہیں۔ حیدرآباد کنگزمین کے مقامی کھلاڑیوں میں صائم ایوب، عثمان خان، حماد اعظم، حسان خان، عرفان خان، رضوان محمود، عاکف جاوید اور محمد علی حیدرآباد کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے باعث حکومت نے توانائی بحران سے بچنے کے لیے بچت پالیسی ترتیب دے رکھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

شائقین کرکٹ اب پی ایس ایل میچز سے لطف اندوز ہونے کے لیے ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا رخ کر رہے ہیں۔ پی سی بی نے ایونٹ کو صرف لاہور اور کراچی تک محدود کر دیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، بلوچ کالونی پل کے قریب رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 100 افراد بحفاظت نکال لیے گئے

شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت میں اچانک

Read More

سپریم کورٹ کی ہدایات پر صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ سے 1 ارب کی عمارت واگزار

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایف آئی اے اور متروکہ وقف املاک بورڈ

Read More

TECHNOLOGY

امریکا میں مالیاتی ادارے سائبر حملوں کے خدشے پر ہائی الرٹ

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد امریکی مالیاتی خدمات کا شعبہ

Read More

پلیز، تھینک یو یا کچھ اور بھی: چیٹ بوٹس سے عمدہ کام کروانے کے طریقے کیا ہیں؟

دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹس کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.