امریکا و اسرائیل سے جنگ بندی کیلئے ایران کی 6 سخت شرائط سامنے آگئیں

تہران: ایران نے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے 6 اہم اسٹریٹجک شرائط پیش کر دی ہیں، جنہیں ایک نئے قانونی اور سکیورٹی فریم ورک کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مختلف علاقائی ممالک اور ثالثوں نے ایران کو جنگ بندی کے حوالے سے تجاویز دی ہیں، جس کے جواب میں ایران نے اپنی شرائط سامنے رکھ دی ہیں۔

اہلکار کے مطابق سب سے پہلی شرط یہ ہے کہ جنگ دوبارہ شروع نہ ہونے کی واضح اور قابلِ عمل ضمانت دی جائے۔ دوسری شرط خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کی بندش ہے، جبکہ تیسری شرط میں جارح قوتوں کو پیچھے ہٹانے اور ایران کو جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔

چوتھی شرط کے تحت ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام علاقائی محاذوں پر جنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ پانچویں شرط آبنائے ہرمز کے لیے ایک نیا قانونی نظام نافذ کرنا ہے، جبکہ چھٹی شرط ایران مخالف میڈیا سرگرمیوں کے خلاف قانونی کارروائی اور ان عناصر کو ملک بدر کرنا ہے۔

رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ شرائط کن ممالک یا ثالثوں کے ذریعے امریکا اور اسرائیل تک پہنچائی گئی ہیں۔ تاہم ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اور سیاسی حلقے ان شرائط کو سنجیدگی سے لینے پر زور دے رہے ہیں۔

ایک اور اہلکار کے مطابق ایران پہلے سے طے شدہ حکمت عملی کے تحت تحمل کے ساتھ مرحلہ وار آگے بڑھ رہا ہے۔ ایران نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس نے دشمن کے فضائی دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور اب اسے فضائی برتری حاصل ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق موجودہ صورتحال میں فوری جنگ بندی کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں، تاہم ایران اپنی شرائط کے مطابق کسی بھی ممکنہ حل کے لیے تیار ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: کلفٹن کے شاپنگ پلازہ میں خوفناک آگ، دھویں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات

کراچی کے علاقے کلفٹن کی معروف زم زمہ اسٹریٹ پر واقع ایک شاپنگ پلازہ میں

Read More

کراچی: جوہر پل پر کار سوارکی فائرنگ، 2 مبینہ ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے گلستان جوہر ملینیئم کے قریب پر جوہر پُل پر کار سوار شہری

Read More

TECHNOLOGY

’اے آئی سیکھو 2026‘ پروگرام کا آغاز، پاکستانی نوجوانوں کے لیے مفت مصنوعی ذہانت کی تربیت

گوگل فار ڈیویلپرز نے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، ٹیلی نار اور انووِسٹا کے

Read More

اینتھروپک کے جدید اے آئی ماڈل کے ممکنہ سائبر خطرات، برطانیہ کے ریگولیٹرز الرٹ ہوگئے

برطانیہ میں مالیاتی ریگولیٹرز اور سائبر سیکیورٹی حکام نے کمپنی اینتھروپک کے جدید مصنوعی ذہانت

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.