آپریشن غضب للحق: پاک افواج کے کامیاب فضائی حملے، کابل و ننگرہار میں طالبان تنصیبات تباہ

آپریشن غضب للحق میں پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے جاری ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج نے 16 مارچ کی شب افغانستان میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے کابل اور ننگرہار میں افغان طالبان کی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت کابل میں دو مقامات پر ایمونیشن اسٹوریج اور ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر کو کامیابی سے تباہ کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی حملوں کے بعد بلند شعلے اور زوردار دھماکے دیکھے گئے، جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ مقامات طالبان کے عام دفاتر یا شہری اسپتال نہیں بلکہ عسکری اہداف تھے۔

ننگرہار میں پاک افواج نے چار مختلف مقامات پر طالبان کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملوں کے دوران ملٹری انفراسٹرکچر کو بھی تباہ کیا گیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے طالبان کے نام نہاد ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کے دعوے کو حقائق کے منافی قرار دیا اور کہا کہ ان دعووں کا مقصد عالمی اور مقامی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے۔ وزارت نے افغان سرزمین پر مبینہ شہری ہلاکتوں کے دعوے بھی سختی سے مسترد کیے۔

وزارت کا کہنا تھا کہ کارروائی انتہائی احتیاط اور درستگی کے ساتھ کی گئی تاکہ کسی غیر ضروری نقصان سے بچا جا سکے۔ حملے ان مقامات پر کیے گئے جو ”فتنہ الخوارج“ اور طالبان کے حامی عناصر پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

وزارت اطلاعات نے مزید کہا پاکستان ہمیشہ علاقائی امن اور سلامتی کو ترجیح دیتا رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں۔ افغان سرزمین پاکستان مخالف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ کارروائیاں اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔

Share On Social Media

KARACHI

مطالعے کے بدلتے انداز: مصنوعی ذہانت نے اب کتابوں سے گفتگو بھی ممکن بنادی

مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر مبنی نئی ٹیکنالوجی کتابیں پڑھنے کے انداز میں بڑی

Read More

اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کے نئے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس آخری مرحلے میں داخل

ایپل نے اپنے آئندہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے ریلیز کینڈیڈیٹ ورژن جاری کر دیے

Read More

اینٹی بائیوٹکس کو طاقت دینے والا نیا فارمولا دریافت

دنیا بھر میں بیماریاں پھیلانے والے جراثیم روز بروز زیادہ طاقتور ہو رہے ہیں اور

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.