سانحہ گل پلازہ؛ گورنر کا جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو عدالتی کمیشن بنانے درخواست کی ہے، جس کے لیے باقاعدہ خط ارسال کر دیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کو خط کے ذریعے سانحہ گل پلازہ کی شفاف اورغیرجانب دار جوڈیشل انکوائری کمیشن کے قیام کی سفارش کی ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے خط میں لکھا کہ 17 جنوری 2026 کو گل پلازہ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے میں قیمی انسانی جانوں کا ناقابل تلافی نقصان ہوا اور اس پر عوام میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ واقعے کی سنجیدگی اورعوامی تشویش کے پیش نظر شفاف، آزادانہ اور معتبر انکوائری کی اشد ضرورت ہے تاکہ وجوہات، ممکنہ انتظامی غفلت اور کسی قسم کی انفرادی یا ادارہ جاتی ذمہ داری کا تعین ہو۔

گورنرسندھ نے کہا ہے کہ اس طرح کی انکوائری سے نہ صرف احتساب کے تعین میں مدد ملے گی اور وسیع پیمانے پر عوامی مفاد میں مستقبل میں اس طرح کے حادثات سے بچنے میں بھی مدد ملے گی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میں آپ سے مؤدبانہ درخواست کرتا ہوں کہ سندھ ہائی کورٹ کی زیرنگرانی ایک جوڈیشل انکوائری کمیشن تشکیل دینے پرغور کریں تاکہ گل پلازہ آتشزدگی کے واقعے کی مکمل تحقیقات ہوں اور بنیادی وجہ، غلفت سے متعلق حقائق یا قانون کی خلاف ورزی کی وجہ کا سراغ لگایا جائے جس کے باعث یہ بدقسمت واقعہ پیش آیا۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ عدلیہ کی سربراہی میں انکوائری سے عوامی اعتماد بحال کرنے اور قانون کے مطابق انصاف کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

مہنگائی کم یا عوام کیلئے نیا جھٹکا؟ ٹماٹر، پیاز اور آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی

Read More

کراچی میں راستہ نہ دینے پر فیملی کے ساتھ سرعام بدسلوکی کے واقعے کا ڈراپ سین

کراچی کے علاقے فیروز آباد میں بگڑے امیر زادے جوڑے کی جانب سے کار سوار

Read More

TECHNOLOGY

گوگل نے اپنے نئے ایپ آئیکونز متعارف کرا دیے

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے نئے، ری ڈیزائن کیے گئے اور کچھ حد تک منفرد نظر

Read More

رات کے اوقات میں سم کی فروخت پر پابندی عائد

پی ٹی اے(PTA) نے ریگولیٹری ضوابط پر سختی سے عملدرآمد اور غیر قانونی سموں کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.