ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیاں: یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلسل ٹیرف دھمکیوں اور گرین لینڈ کی ملکیت حاصل کرنے کی کوششوں کے بعد یورپی پارلیمان نے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی پارلیمان نے اعلان کیا ہے کہ وہ یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر کام کو وقتی طور پر معطل کردے گی۔

پارلیمانی ارکان نے کہاکہ معاہدہ غیر متوازن ہے اور اس سے یورپی یونین کا نقصان اور امریکا کو فائدہ پہنچے گا۔

ارکان کے مطابق اس معاہدے کے تحت یورپ کو زیادہ تر درآمدی اشیا پر محصولات کم کرنے پڑیں گے جبکہ امریکا اپنے 15 فیصد محصولات میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ قبل ازیں یورپی پارلیمان کے کچھ ارکان نے مشروط طور پر اس معاہدے کو قبول کرنے کی تیاری ظاہر کی تھی، جس میں 18 ماہ کی اختتامی مدت اور امریکی درآمدات میں ممکنہ اضافے کے جواب میں حفاظتی اقدامات شامل تھے۔

تجارتی کمیٹی نے منصوبہ بنایا تھا کہ 26 اور 27 جنوری کو اس معاہدے پر ووٹ ہوگا، تاہم اب یہ عمل مؤخر کر دیا گیا ہے۔ برنڈ لانگے نے کہا کہ امریکی محصولات کی نئی دھمکیوں کی وجہ سے پہلے سے طے شدہ معاہدے پر عملدرآمد متاثر ہوا اور اسی لیے اس عمل کو مزید نوٹس تک معطل کر دیا گیا ہے۔

معاہدے کی معطلی کے نتیجے میں امریکی صدر کی ناراضی کا خدشہ ہے، جس سے امریکا یورپی درآمدات پر مزید محصولات عائد کر سکتا ہے

ٹرمپ انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا کہ شراب یا اسٹیل پر محصولات میں چھوٹ صرف اس وقت ممکن ہوگی جب معاہدہ مکمل طور پر نافذ ہو جائے

Share On Social Media

KARACHI

عوام دوست منڈی ناردرن بائی پاس میں جانوروں کی آمد

کشمور ،گھوٹکی، نوشہروفیروز، اور رحیم یار خان سے مزید جانور مویشی منڈی پہنچ گئے مختلف

Read More

حکومت کا پیک آورز کے دوران 2 کمپنیوں کیلیے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

وزارت توانائی نے بجلی کے زیادہ طلب والے وقت میں جیسکو اور کے الیکٹرک کیلیے روزانہ

Read More

TECHNOLOGY

پی ٹی اے نے جعلی کالز و ایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر فراڈ

Read More

پی ٹی اے ٹیکس میں بڑی کمی کا امکان، موبائل فون کتنے سستے ہوں گے؟

پاکستان میں موبائل فونز پر عائد ’پی ٹی اے ٹیکس‘ جو بنیادی طور پر فیڈرل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.