گل پلازہ میں ہولناک آتشزدگی، قرآن پاک کے نسخے مکمل طور پر محفوظ رہے

کراچی کے تاریخی تجارتی مرکز میں واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک حیران کن پہلو بھی سامنے آیا ہے۔

واقعے کے بعد عمارت کی پہلی منزل پر قائم مسجد میں موجود قرآنِ پاک مکمل طور پر محفوظ رہے۔ ریسکیو اہلکار کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد کے ریک میں موجود ایک بھی قرآنِ مجید نیچے نہیں گرا، جبکہ مسجد میں بچھائی گئی دریاں اور دیگر سامان بھی محفوظ رہا۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق مسجد کے قریب اور اندر اب بھی شدید گرمی (ہیٹ) موجود ہے، تاہم اس کے باوجود مسجد اور مقدس کتب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

دوسری طرف ہولناک آگ کے بعد ریسکیو کارروائیاں تاحال جاری ہیں، جہاں اب تک کم از کم 26 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ 83 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے دفتر کے باہر لاپتہ افراد کی فہرست آویزاں کردی گئی ہے، جس کے مطابق مزید 12 افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں، جس کے بعد لاپتا افراد کی مجموعی تعداد 83 ہوگئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹرز اور امدادی کارکن پیر کے روز بھی گل پلازہ کے دھواں چھوڑتے ملبے سے لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔ یہ آگ شہر کی گزشتہ ایک دہائی کی سب سے بڑی آتشزدگی قرار دی جا رہی ہے، جو ہفتے کی شب لگی اور 24 گھنٹوں سے زائد وقت تک بھڑکتی رہی، جس کے بعد اسے بڑی حد تک قابو میں لایا گیا۔

گل پلازہ ایک وسیع و عریض کثیر المنزلہ تجارتی عمارت ہے، جس میں تقریباً 1,200 دکانیں قائم ہیں اور اس کا رقبہ فٹبال گراؤنڈ سے بھی بڑا بتایا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام لاپتا افراد کا سراغ نہیں لگا لیا جاتا۔

Share On Social Media

KARACHI

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کے سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کا سبب بننے والے سپریم کورٹ کے

Read More

پانی چوری روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

پانی چوری کے بڑھتے واقعات روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم کردیا گیا۔ پانی چوری کے

Read More

TECHNOLOGY

سعودی محققین کی بڑی کامیابی، پاس ورڈ کے بغیر ڈیوائسز کی شناخت کرنے والی جدید ٹیکنالوجی تیار

سعودی عرب کی کنگ عبداللہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے محققین نے ایک ایسی

Read More

اوپن اے آئی کل اپنا جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈل ’جی پی ٹی 5.6‘ متعارف کرائے گی

مصنوعی ذہانت کی معروف کمپنی اوپن اے آئی کل (بروزجمعرات) اپنا اب تک کا جدید

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.