کراچی والے ہوجائیں تیار! گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کے لیے بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 اور 23 جنوری کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر انجم نذیر ضیغم کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک مضبوط سلسلہ آج سے ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کرنا شروع کر دے گا جس کے اثرات آئندہ دنوں میں جنوبی علاقوں تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسی نظام کے زیر اثر کراچی میں بھی بارش متوقع ہے جس سے موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو اور اس کے گردونواح میں موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہو گئی ہے۔ برف باری کے باعث بالائی اور پہاڑی علاقوں کی متعدد رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں جس سے آمد و رفت میں مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ دیوسائی، سیاچن اور کےٹو کی وادی میں تقریباً دو فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ شدید سردی کی لہر بھی برقرار ہے۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر 21 جنوری تک پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔

حکام کے مطابق برف باری کے باعث راستے پھسلن کا شکار ہیں اور بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، اس لیے سیاحوں اور مقامی افراد کو احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔

شدید موسم کے باعث اسلام آباد سے اسکردو آنے والی پی آئی اے کی ایک پرواز بھی منسوخ کر دی گئی جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہوتے ہی پروازوں کی بحالی پر غور کیا جائے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

پی ٹی آئی کا پٹرول قیمت، مہنگائی کیخلاف احتجاج،کئی کارکن گرفتار

پولیس کی شیلنگ، کارکنان کا پتھراؤ، پریس کلب جانیوالے راستے کنٹینرز لگا کر سیل پولیس

Read More

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے عوام دوست منڈی نادرن بائی پاس کا افتتاح کردیا

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے نادرن بائی پاس عوام دوست منڈی کا افتتاح

Read More

TECHNOLOGY

آپ جس سم کے بغیر موبائل ادھورا سمجھتے ہیں، اس کا اصل نام کیا ہے؟ حیرت انگیز حقیقت

آج کے ڈیجیٹل دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے

Read More

یورپی ممالک میں سرکاری سطح پر واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی کی تیاری، وجہ کیا ہے؟

یورپ میں سرکاری حکام کے لیے واٹس ایپ کے استعمال کو محدود یا مرحلہ وار

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.