وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس ہوا جس دوران مجوزہ قوانین کا جائزہ لے کر مضبوط فریم ورک اور گورننس ڈھانچے کی تیاری کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وفاقی وزیرخزانہ کی زیر صدارت پاکستان کرپٹو کونسل کے اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو بلال بن ثاقب آن لائن شریک ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بھی آن لائن شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق ارکان نے محفوظ، شفاف اور ریگولیٹری ماحول یقینی بنانے کے لیے قیمتی تجاویزپیش کیں۔ اس کا مقصد بلاک چین کو ذمہ داری کے ساتھ اپنانا اورسرمایہ کاروں کا تحفظ ہے۔ کونسل کے اجلاس میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، قانون ڈویژن،آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن کےنمائندے شامل ہونگے۔ کمیٹی مجوزہ قوانین کا جائزہ لے کر مضبوط فریم ورک اور گورننس ڈھانچے کی تجاویز پیش کرے گی۔ تجاویز کو پاکستان کرپٹو کونسل کے آئندہ اجلاس میں زیر غور لایا جائے گا۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت جدید اور مستقبل کےتقاضوں سے ہم آہنگ مالیاتی نظام کی تشکیل کیلئےپُرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں