وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیدیا،مویشی منڈیوں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
،لاہورسمیت دیگر شہروں میں ٹریفک ک مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا،لاہور،ملتان اوردیگربڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت کی گئی۔
وزیراعلی پنجاب نےہرشہرمیں ٹرانسپورٹ کےمقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے،جبکہ
بسوں کی ونڈسکرین پرکرایہ نامہ، فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرنے اور زائد کرایہ واپس کرانےاور وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
،مریم نواز نے کہا لائیوسٹاک حکام مویشی منڈیوں میں موجودگی کو یقینی بنائیں،انتظامیہ اورپولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں،صوبائی،ڈویژنل،ضلعی اورتحصیل سطح پر صورتحال کی مانیٹرنگ اور متواتررپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔