اہم خبریں
کینیڈا نے بنا دستاویزات کام کرنے والے غیرملکیوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا
کینیڈا نے غیر قانونی ملازمتوں کو روکنے اور ورک پرمٹ کے عمل کو ہموار کرنے کے لیے ضوابط تبدیل کردیے ہیں۔ ورک پرمٹ اپ ڈیٹ کا مقصد طریقہ کار کو محفوظ اور زیادہ شفاف بنانا ہے جبکہ آجر اور اجیر…
مونال کی بندش کے بعد، مارگلہ ہلز پر کون سا نیا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے؟
مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے مرکز میں، پیر سوہاوہ روڈ پر مونال اور دیگر بڑے بڑے ریستوران بنائے جانے سے پہلے، اس پہاڑی چوٹی پر عام لوگ آزادانہ گھومتے پھرتے تھے۔ مونال اور دیگر ریستورانوں کی بندش کے حوالے سے…
میجر عزیز بھٹی شہید کا 59 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے، پاک فوج کا زبردست خراج تحسین
1965 کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا 59 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے، جرات اور بہادری کی روشن علامت میجر عزیز بھٹی نے 1965 کی جنگ میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جان…
پنشن کا بڑھتا بوجھ کم کرنے کیلئے پنشن اسکیم میں اہم ترامیم متعارف
پنشن کے بڑھتے بوجھ کم کرنے کیلئے اسکیم میں اہم ترامیم متعارف کرادیں۔ وزارت خزانہ نے پنشن سے متعلق 3 مختلف آفس میمورنڈم جاری کر دیئے۔ اعلامیے کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی وفات کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10…
’کوئی ہم سا ہو تو سامنے آئے‘: پاکستانی شوٹرز کا کمال، ایک ہی دن میں 3 طلائی سمیت 11 تمغے جیت لیے
برطانیہ میں لانگ رینج شوٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستانی شوٹرز نے کمال مہارت کامظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے 3 سونے سمیت 11 تمغے جیت کر دُنیا کے 18 ممالک کے 160 شوٹرز کو مات دے دی۔ رطانوی دارلحکومت لندن…
متحدہ عرب امارات میں 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان
متحدہ عرب امارات نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں 12 ربیع الاوّل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی آف ہیومن ریسورسز نے…
ملک کے مختلف اضلاع میں خصوصی انسداد پولیومہم کا آغاز
پولیو وائرس پر قابو پانے کے لیے ملک کے مختلف اضلاع میں آج سے خصوصی انسداد پولیومہم کا آغاز ہوگیا، قومی ذیلی انسداد پولیو مہم 15 ستمبر تک جاری رہے گی۔ پولیو مہم کے دوران ملک کے 111 اضلاع میں…
نائیجیریا میں آئل ٹینکر اورٹرک میں تصادم ، 48 افراد جاں بحق
نائیجیریا کے وسطی علاقے میں آئل ٹینکر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرایا جس کے بعد آگ بھڑک اُٹھی ۔حادثے میں اڑتالیس افراد جان سے گئے۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق متاثرہ ٹرک میں مسافر اور مویشی موجود تھے ۔…
ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ سے پاکستان کی جی ڈی پی میں 2.8 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوسکتا ہے، گوگل
سرچ انجن گوگل نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل مہارتوں کے تربیتی کورسز اور تعلیم سے متعلق ٹیکنالوجی کو زیادہ سے زیادہ اپناکر پاکستان 2030 تک اپنے جی ڈی پی میں 2.8 ٹریلین روپے کا اضافہ کر سکتا ہے۔ گوگل نے…
ملک بھرمیں آج یوم فضائیہ روایتی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے
پاکستان ایئر فورس پیشہ ورانہ مہارت اور ملکی سالمیت کے لئے لگن اور قربانی کے ساتھ فضائی خودمختاری کی محافظ کا کردار ادا کررہی ہے۔ ملک بھرمیں آج یوم فضائیہ روایتی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے۔ پاک فضائیہ وطن…