کراچی شہر کی مصروف ترین شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام

کراچی کی اہم شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام سے جہانگیر روڈ پر قربانی کے جانوروں کی فروخت، لسبیلہ پر چارے کی دکان پر رش اور شارع فیصل ناتھا خان پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے ٹریفک روانی متاثر ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق عید قرباں کی آمد کے ساتھ ہی کراچی کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کی متعدد وجوہات سامنے آئی ہیں، جن میں غیرقانونی جانور منڈیاں، چارے کی دکانوں پر رش، سڑکوں کی خستہ حالی اور تجاوزات شامل ہیں۔

جہانگیر روڈ پر قربانی کے جانوروں کی فروخت کے باعث سڑکیں تنگ ہو گئی ہیں، جبکہ لسبیلہ پر چارہ خریدنے والوں کے ہجوم سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

گرو مندر، لسبیلہ، لیاقت آباد ڈاکخانہ اور اطراف کی سڑکوں پر چنگچی رکشوں، پتھاروں اور غیرقانونی پارکنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ **کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں، شہریوں کو مشکلات**

ادھر شارع فیصل پر واقع ناتھا خان پل کی خستہ حالی بھی ایک بڑا مسئلہ بن گئی ہے، جہاں ٹوٹ پھوٹ کے باعث گاڑیوں کی آمدورفت سست روی کا شکار ہے۔ سہراب گوٹھ پر پردیسیوں کی واپسی کے رش نے بھی ٹریفک جام میں اضافہ کر دیا ہے۔

شہری حلقوں نے ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عید سے قبل شہری سکون کا سانس لے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں