پاکستان اور بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران پہلی بار دونوں ممالک کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے سرکاری ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں تصدیق کی کہ پاکستان اور بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

انٹرویو کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جنگی اقدامات کو ناقابل معافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھرپور اور مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جو کچھ کیا گیا وہ ناقابل معافی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں