ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام آپریشنز بحال ہوگئے

ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز نے دوبارہ کام شروع کر دیا،یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام آپریشنز بحال ہوگئےہیں۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کاپوریشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز کھل چکے ہیں،عوام کومعیاری اشیائے خورونوش رعایتی نرخ پرفراہم کر رہے ہیں،انتظامیہ اورکارکن نئےجذبےکےساتھ عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔

عوام کی سہولت میں اضافے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے اپنے صارفین کو سینکڑوں اشیاء پر خصوصی رعایت بھی فراہم کی ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن اپنےتمام معززوینڈرز،سپلائرز،مینوفیکچررز اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء سپلائی کرنے والی کمپنیوں کا شکر گزار ہےجنہوں نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کو عزت دی اور مشکل وقت میں ہمارے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن ان تمام سٹیک ہولڈرز، وینڈرز اور سپلائرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہے اور یو ایس سی کے جاری رہنے کے بارے میں حکومت کی طرف سے حالیہ یقین دہانی کے بعد یقین دلانا چاہتی ہے۔کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اب مکمل طور پر فعال ہے، اور تمام آپریشنز بحال ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں