41 ویں عالمی میلاد کانفرنس 15 ستمبر کو مینار پاکستان پر ہوگی

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام 41 ویں عالمی میلاد کانفرنس 15 ستمبر کو مینار پاکستان پر ہوگی۔

لاہور میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مینار پاکستان کا دورہ کیا، رہنماؤں نے سٹیج، پنڈال، داخلی راستوں، سکیورٹی، پارکنگ و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

منہاج القرآن کی 41 ویں عالمی میلاد کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی خطاب کریں گے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد نے مینار پاکستان کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 ستمبر کو مینار پاکستان کے پنڈال کو سجانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، مصر، بحرین، کویت اور ایران سے مذہبی سکالر شرکت کریں گے۔

جواد حامد کا مزید کہنا تھا کہ عالمی میلاد کانفرنس امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگی، کانفرنس کے انعقاد کے لئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو درخواست دے رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں