ایران میں دہشتگردی کا شکار 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے سے بہاولپور پہنچا دی گئیں

رواں ماہ 12 اپریل کو ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے 8 پاکستانیوں کی میتیں خصوصی طیارے سے بہاولپور پہنچا دی گئی ہیں۔
پاکستانی حکام کے مطابق پاکستان سے متصل ایرانی صوبے سیستان میں قتل کیے جانے والے 8 پاکستانیوں کی نعشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد پاکستان کے حوالے کی گئیں۔ بعد ازاں جنہیں خصوصی طیارے سے بہاولپور پہنچایا گیا۔

اس حوالے سے ایران میں پاکستانی مدثر ٹیپو کے مطابق مقتولین کا تعلق بہاولپور سے تھا۔ اس میں محمد عامر، محمد دلشاد، محمد ناصر، ملک جمشید، محمد دانش، محمد نعیم، غلام جعفر اور محمد خالد شامل ہیں۔ تمام متقتولین سیستان میں موٹر مکینک کا کام کرتے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میتوں کو بہاولپور ایئرپورٹ سے ایمبولینسز کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا۔

واضح رہے ایران میں پاکستانی شہریوں کے یوں مارے جانے پر وزیراعظم پاکستان دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی کے اس واقعے میں ملوث کرداروں کی گرفتاری مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں