ففتھ جنریشن وار اہم چیلنج ، فتنہ الخوارج اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، صدر مملکت

صدرمملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، مادر وطن کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ پاکستان نے اندرونی اور بیرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔ نوجوان نسل میں نفرت اور مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ففتھ جنریشن وار فیئر چیلنج کی صورت اختیار کرگئی، مقابلہ کرنے کیلئے عوام اور افواج پاکستان ساتھ ساتھ کھڑے ہیں۔

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایسا پاکستان بنانا ہے جومضبوط اورترفی یافتہ ہو، اختلافات سے بالاتر ہوکر خوشحال،پرامن پاکستان کیلئے کام کرنا ہے، سب سے اپیل ہےتمام ترتوانائیاں ملک کی ترقی کیلئے وقف کریں، ہمارے سامنے سفرآسان نہیں لیکن ناممکن بھی نہیں۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اندرونی، بیرونی سازشوں کے باوجودپاکستان کی تعمیر کرتے رہیںگے، ہم باحوصلہ قوم، چیلنجز پر قابوپانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ ففتھ جنریشن وار فیئرایک اہم چیلنج ہے، نوجوان نسل میں نفرت، مایوسی پھیلانے والے کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان کومیلی آنکھ سے دیکھتاہے، فتنہ الخوارج، دہشتگرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کوناکام بنائیں گے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کامنہ توڑمقابلہ کیا، مادروطن کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کا مقصد جدید اسلامی فلاحی مملکت ہے، وطن کےشہدااورغازیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم نےبہت قربانیاں دےکرآزادی حاصل کی، شہداکی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتےہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ یوم پاکستان پر کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، بھارت کے ہاتھوں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے نہتے مسلمانوں پرمظالم قابل مذمت ہیں، عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں