افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت

وفاقی حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام غیرقانونی مقیم غیرملکی 31 مارچ تک رضاکارانہ طور واپسی یقینی بنائیں۔

اپنے بیان میں وزارت داخلہ نےافغان سٹیزن کارڈہولڈرز کو بھی 31 مارچ تک رضاکارانہ واپسی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ باوقار واپسی کے لیے پہلے ہی مناسب وقت دیا جا چکا ہے اور یکم اپریل 2025 سے بےدخلی کا عمل شروع کر دیا جائےگا۔

بیان میں وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ بے دخلی کے دوران کسی سے ناروا سلوک نہیں کیا جائےگا اور واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور طبی سہولیات کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ریاست کے طورپر اپنے وعدے پورے کررہا ہے لہٰذا غیرملکیوں پر بھی واجب ہے کہ وہ پاکستان میں قیام کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں