گجرات میں پرانی دشمنی پر چھ افراد کو م ار دیا گیا
گجرات ، پہلے رمضان چھ افراد کو ق ت ل کر دیا گیا ڈنگہ میں مسلح افراد کی فائرنگ 6 افراد ق ت ل ق ت ل ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی گاؤں سے ہے ، موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے ویگو ڈالہ پر سوار مسلح افراد پر فائرنگ کر کے انہیں ق ت ل کیا، جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان ہیں مقتولین میں 30سالہ زاہد ناظم،26 سالہ مبشر، 30 سالہ زنیر،33سالہ جاوید اقبال، 35 سالہ رخسار اور 26 سالہ نامعلوم نوجوان شامل ، ۔دیرینہ دشمنی کی وجہ سے نامعلوم افراد نے ویگو ڈالا پر فائرنگ کی ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔