سیاسی ومالی فوائد کی خاطر جعلی خبریں پھیلانے والوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی اہم ضرورت:فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت ہونے والی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں وفاقی دارالحکومت میں فوج کی قانونی تعیناتی کیخلاف پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت دو روزہ 84 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی جبکہ کانفرنس کے آغاز میں فورم کی شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

کانفرنس کے شرکاء کو بیرونی اور اندرونی خطرات کے تناظر میں موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ شرکاء نے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔

فورم نے انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا جامع تجزیہ کیا اور بلوچستان میں دہشت گردوں بالخصوص بی ایل اے مجید بریگیڈ کے خلاف آپریشن پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کی ایماء پر کام کرنے والے دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو بے اثر کرنے کا عزم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں