آصفہ بھٹو زرداری کی دبئی میں گلوبل ویمنز فورم میں شرکت

پاکستان کی خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے گزشتہ دنوں دبئی میں منعقدہ گلوبل ویمنز فورم میں شرکت کی۔

فورم کا اہتمام دبئی ویمن اسٹیبلشمنٹ نے کیا تھا۔ فورم کے افتتاحی اجلاس میں نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے شرکت کی۔

ترکیہ اور فلپائن کی خاتون اول بھی شریک ہوئیں،تقریب میں تقریباً 6,000 معززین نے شرکت کی۔

آصفہ بھٹو زرداری نے بھی پینل ڈسکشن میں حصہ لیا جس میں انھوں نے پاکستان میں خواتین کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔

فورم کی سائیڈ لائن پرآصفہ بھٹو زرداری نے دبئی کلچر اینڈ آرٹس اتھارٹی کی چیئرپرسن، دبئی کونسل کی ممبر شیخہ لطیفہ بنت محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی۔

2روزہ فورم کے دوران آصفہ بھٹو زرداری نے بورڈ کی چیئرپرسن اور منیجنگ ڈائریکٹر دبئی ویمن اسٹیبلشمنٹ مونا غنیم المری سے بھی ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں