موٹروےایم 2دھند کے باعث اسلام آباد سے لاہور تک ٹریفک کیلئے بند

دھند کی وجہ سے موٹروے M-2 (اسلام آباد تا لاہور) ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بھی اسموگ کے باعث بند ہے،موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔
شہری دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں،دھند کے موسم میں صبح 10 سے شام 6 بجے تک بہترین سفری اوقات ہیں،تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں،دوسری جانب سیکریٹری محکمہ ماحولیات پنجاب راجہ جہانگیر انور نے راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔

راجہ جہانگیر انور کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں مصنوعی بارش برسانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں ،مصنوعی بارش کیلئے لوکل ٹیکنالوجی سے تیار شدہ سیٹ اپ کا دورہ کیا۔
تحقیقاتی ادارے،پاک آرمی ایوی ایشن اور محکمہ موسمیات کیساتھ مل کر انتظامات کیے گئے ہیں ، لاہور بدستور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔

لاہور میں مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس 1170تک پہنچ گیا،سب سے زیادہ گلبرک میں اے کیو آئی 2019 ریکارڈ کیا گیا،سید مراتب علی روڈ 1798، ڈیفنس فیز8 میں 1774 اورغازی روڈ پر 1589 ریکارڈ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں