وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کی27ویں آئینی ترمیم لانے کی تردید

وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم لانے سے متعلق چلنے والی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی 27 ویں ترمیم لانے کی تیاری نہیں کی جارہی ہے ۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نزیر تارڑ نے گفتگو میں 27ویں آئینی ترمیم کی باتوں کو قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال کوئی نئی آئینی ترمیم نہیں آرہی، ایسی قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

وفاقی وزیرقانون وانصاف اعظم نذیرتارڑکاکہنا تھاکہ 26ویں آئینی ترمیم پرعملدرآمدکیاجائےگاتوقوم کونتائج ملیں گے، 26ویں آئینی ترمیم ہوچکی ہے،اس پرعمل درآمدہوگا،27ویں آئینی ترمیم کاکوئی امکان نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں