میجر طفیل محمد شہید کا 66 واں یوم شہادت، پاک فوج کا بھرپور خراج عقیدت

پاکستان کی سلامتی پر اپنی جان کی قربانی ادا کر نے والے دھرتی کے سپوت اور دوسرا نشان حیدر اپنے نام کرنے والے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا آج 66 واں یوم شہادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے جبکہ پاک فوج کی جانب سے انہیں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پاک سرزمین کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر نے والے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا آج 64 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے، پاک فوج کی طرف سے دوسرا نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر محمد طفیل شہید نشان حیدر کو فاتح لکشمی پور کے طور پر جانا جاتا ہے۔

پاک فوج کا خراج عقیدت
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت پیش کیا، اس کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے بھی نشان حیدرمیجرطفیل محمد شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر پانے والے دوسری شخصیت ہیں، میجر محمد شہید نے 1958 میں مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر پر انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ میجر طفیل محمد شہید نے فرض کی ادائیگی کے دوران انتہائی جرات و بہادری اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثال قائم کی، میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا یوم شہادت افواج پاکستان کی بے لوث خدمات اور غیر معمولی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان ملک کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے عظیم قربانی دینے والے دھرتی کے بہادر سپوتوں کو ہمیشہ عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی رہیں گی۔

میجر طفیل
میجر طفیل محمد 22 جون 1914ء کو انڈین پنجاب کے علاقے ہوشیار پور میں پیدا ہوئے ، ڈی اے وی کالج جالندھر سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1941ء میں انڈین ملٹری اکیڈمی ڈیرہ دھون سے فارغ التحصیل ہوکر انڈین آرمی میں کمیشنڈ حاصل کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں