پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمرا ن خان ے 9 مئی پر مشروط معافی مانگنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں، پی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے،تو معافی بھی مانگوں گا، ان کو پارٹی سے نکالوں گا اور سزا بھی دلواوں گا، پاکستان اور عالمی سطح پر مقبول ترین شخص کی کوئی عزت نہیں ۔
بانی پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں، پی ٹی آئی کے لوگ 9 مئی واقعات میں ملوث پائے گئے، تو معافی بھی مانگوں گا، ان کو پارٹی سے نکالوں گا اور سزا بھی دلواوں گا، پاکستان اور عالمی سطح پر مقبول ترین شخص کی کوئی عزت نہیں ۔
صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ 9مئی والےدن آپکے لوگوں کے ہاتھوں میں پیٹرول بم دیکھےگئے، بانی پی ٹی آئی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ زمان پارک لاہور میں پیٹرول بم استعمال کیے اور کہیں نہیں، اگرکوئی عہدیدار حساس عمارتوں پر پیٹرول بم پھینکنےمیں ملوث ہے تو اسے سزا دی جائے