جب الیکشن چوری ہوجائے توسیاسی عدم استحکام آتا ہے، خاقان عباسی

سابق وزیراعظم کو کنوینر عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ملک کی معیشت سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے کمزور ہوئی ہے۔

کنوینئر عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملکی معیشت سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے کمزور ہوئی ہے، جب الیکشن چوری ہوجائے تو ملک میں سیاسی عدم استحکام آتا ہے، آج ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

آئی پی پیز حکومت پاکستان نے دعوت دے کر لگوائے ہیں

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر پاکستانی روپیہ مزید کمزور ہوتا ہے تو بجلی کا بل مزید بڑھ جائے گا، کیوں کہ بجلی کا نظام ڈالر پرچل رہا ہے، آئی پی پیز حکومت پاکستان نے دعوت دے کر لگوائے ہیں، یہ ذبردستی کسی نے آکر نہیں لگائے، حکومت پاکستان نے معاہدے بنائے، اس پر کوئی مذاکرات نہیں ہوئے، اس کا ٹیرف بھی حکومت پاکستان نے مقرر کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے دعوت دی کہ لوگ باہر سے آکر آئی پی پیز پر انوسٹ کریں، لوگوں نے انوسٹ کیا، آج ان کو کہا جارہا ہے کہ وہ کون ہیں، ایسی صورتحال میں کل کون آکر ملک میں انوسٹ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں، سولر کے لیے حکومت پاکستان نے دنیا کا بہترین ٹیرف دیا، اس کے باوجود کوئی پاکستان میں سرمایہ لگانے کو تیار نہیں، اس لیے آئی پی پیز کے حوالے سے جو لوگ باتیں کرتے ہیں اور الزام لگاتے ہیں، مجھے ان کی باتوں میں کوئی دلیل نظر نہیں آئی۔

’یہ صرف اپنی ناکامی اور پاور کے نظام میں جو خرابی ہے، اس کو کسی اور پر ڈالنے کی کوشش ہے، اس نظام کو درست کریں۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ابھی سرکلز بوجھ، جو ڈسٹری بویشن کمپنیوں میں چوری ہے، اس کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا جارہا، اگر یہ بوجھ بھی عوام پر ڈالا گیا تو بجلی فی یونٹ 6 سے 8 روپے بڑھ جائے گی، یہ بوجھ حکومت کی کمپنیاں برداشت کررہی ہیں، اس میں پی ایس او ہے، اوجی ڈی سی، پاکستان پیٹرولیم، سوئی سدرن ہے، یہ کمپنیان بینک سے قرضے لے کر یہ نقصان برداشت کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں