80 سالہ بیوہ خاتون کے 35 لاکھ روپے لوٹنے والا وکیل گرفتار

راولپنڈی( جے ایم ڈی ) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے 80 سالہ بیوہ خاتون کو لوٹنے والے وکیل کو حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی میں دھوکا دہی اور فراڈ کرکے ضعیف العمر بیوہ خاتون کے اکاؤنٹ سے 35 لاکھ روپے نکلوانے والے وکیل کو ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔بوڑھی خاتون نے جب اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے پر پوچھا تو وکیل مبین نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی اور دھکے دے کر نکال دیا جس کے بعد خاتون نے ایف آئی اے سے رجوع کیا۔
ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ملزم نے مدعیہ کے ہڑپ کردہ رقم کو بذریعہ چیک مجاز عدالت میں پیش کردیا جس کے بعد ملزم مبین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں