دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت پر خوفزدہ ہونا چاہئے،وزیردفاع

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کسی بین الاقوامی جوہری نظم و ضبط کا پابند نہیں۔ دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت پر خوفزدہ ہونا چاہئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں ہوشیار اور خوفزدہ ہونا چاہیئے، ایک ایسا ملک جو کسی بین الاقوامی جوہری نظم و ضبط کا پابند نہیں اور نہ ہی ایٹمی عدم پھیلاو کے کسی معاہدے کا حصہ ہے جبکہ پاکستان تمام بین الاقوامی جوہری شعبوں کا دستخط کنندہ ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم اپنے پڑوسیوں کے خلاف تسلط پسندانہ پالیسیوں پر عمل نہیں کرتے جس کا ان دنوں اسرائیل بھرپور مظاہرہ کررہا ہے ۔ مغربی دنیا کو اسرائیل کی طرف سے پیدا ہونے والے تنازعات کی فکر کرنی چاہیئے ۔ یہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا ۔ وزیردفاع نے خبردار کیا کہ بدمعاش ریاست اسرائیل کی سرپرستی کے تباہ کن نتائج ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں