عید الاضحیٰ پرجانوروں کی بیماریوں کے کنٹرول اور کھالوں کے تحفظ کے لیےمحکمہ لائیو اسٹاک پنجاب نے جامع ہدایات جاری کر دیں۔ہدایات کا مقصد عوامی صحت کا تحفظ، مویشیوں کی صحت کو برقرار رکھنا اور قیمتی کھالوں کو محفوظ بنانا ہے۔
محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب کے سیکریٹری لائیو اسٹاک ثاقب علی کا کہناہے کہ بیماریوں کے کنٹرول کے لیے جانوروں کی خریداری صرف صحت مند اور معائنہ شدہ جانوروں تک محدود رکھی جائے۔ بیمار یا کمزور جانوروں سے اجتناب کیا جائے۔قربانی سے قبل جانوروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے اور ان کا طبی معائنہ لازمی کروایا جائے۔قربانی کے دوران صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور آلودہ پانی یا فضلے کو فوراً تلف کیا جائے۔قربانی کے فوراً بعد کھال کو صاف پانی سے دھو کر اچھی طرح نمک لگایا جائے تاکہ بیکٹیریا کی افزائش روکی جا سکے۔
کھالوں کو محفوظ کرنے کے لیے نمکین پانی یا مخصوص کیمیکلز کا استعمال کیا جائے۔کھالوں کو ٹھنڈی، خشک اور ہوادار جگہ پر ذخیرہ کیا جائے تاکہ وہ خراب ہونے سے محفوظ رہیں۔