بھارتی رافیل کے ماڈل کو آگ لگا کر چائے کی چسکی، کامران ٹیسوری کی ویڈیو وائرل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارتی رافیل کے ماڈل کو آگ لگا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پہلے رافیل طیارے کے ماڈل کو آگ لگائی اور اس کے بعد چائے بھی پی۔

کامران ٹیسوری نے رافیل طیارے سے متعلق کہا کہ یہ ہے وہ بھارتی طیارہ جسے ہم نے گرایا اور جلایا اس کے بعد ہم چائے پی رہے ہیں۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ’میں نے کہا تھا اس بار ہم بھارتیوں کو پان بھی کھلائیں گے لیکن انہوں نے ڈر کر ثالثی کروا لی‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان قوم، افواج پاکستان اور اس کی لیڈر شپ، ہمارے فاتح سپہ سالار عاصم منیر، ایئر فورس کے چیف اور نیول چیف نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اس لیے آپ ہم سکون سے چائے پی رہے ہیں اور بھارتیوں کو بھی کہتے ہیں ’چائے، پان کے ساتھ تیار ہے‘۔ اس موقع پر گورنر ہاؤس سندھ میں جشن منایا گیا، تقریب میں کیک کاٹا گیا اور آتش بازی بھی کی گئی۔
جنید رضا زیدی نے اس پر لکھا کہ رافیل گرایا بھی، جلایا اور چائے بھی چس لے کر پی، ان کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری کا اپنا ہی عوامی اسٹائل ہے۔ یہی وجہ مقبولیت بھی ہے۔

واضح رہے کہ انڈیا کی شکست پر پاکستانی سیاستدان، شوبز ستارے اور عوام پاک فوج کے حق میں بیان دیتے نظر آئے انہوں نے انڈیا کے رافیل طیاروں کا مذاق اڑاتے ہوئے مختلف میمز بھی بنائیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوئیں۔
بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارت کی متعدد ائیر فیلڈ کو تباہ کیا، ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ اور 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز بھی گرائے جس کے بعد پاکستان میں جشن کا سماں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں