پاکستان سپر لیگ ری شیڈول کردیا گیا

پاکستان سپر لیگ کو ری شیڈول کردیا گیا، پی ایس ایل 10 کے باقی میچز کا آغاز 17 مئی سے راولپنڈی میں ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کو ری شیڈول کردیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے راولپنڈی میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے میچز 17 مئی سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے، کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کیلئے دو دن کا وقت دے دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کا نیا شیڈول فرنچائزز کے ساتھ بھی شیئر کردیا گیا۔

بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے باعث پاکستان سپر لیگ 10 کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا، آپریشن بنیان مرصوص کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان 10 مئی کو سیز فائر ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں