رینجرز کے ساتھ بھارتی ڈرون گرانے والا عام پاکستانی ’’ہیرو‘‘ بن گیا

پاکستانی عوام اپنے ملک کے لیے وہی جذبہ اور عزم رکھتے ہیں جو ہمارے مسلح افواج کا طرہ امتیاز ہے۔ ہر پاکستانی اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔

تاریخ گواہ ہے کہ یہ قوم یونیفارم ہو یا نہ ہو، ہمیشہ وطن کی سلامتی کے لیے بے خوف و خطر آگے بڑھتی رہی ہے۔ آج ایک بار پھر یہ جذبہ اس وقت عیاں ہوا جب لاہور کے علاقے بارکی میں ایک عام شہری نے اپنے جوان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھارتی ڈرون کو زمین بوس کر دیا۔

گزشتہ چند دنوں سے بھارتی ڈرونز پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، لیکن ہم نے مختلف شہروں میں انہیں کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کی پروپیگنڈا مہم کے باوجود، پاکستانی عوام کا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

ہم نے ’’آپریشن بنیان المرصوص‘‘ کے ذریعے دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے۔ اس سارے عرصے میں عام شہریوں نے افواجِ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ بارکی کا یہ واقعہ جہاں ایک شہری نے فوجی جوان کے ساتھ مل کر ڈرون کو گرایا، وہ پورے ملک میں ہیرو ازم کی علامت بنا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی پاکستانیوں نے اس بہادر شہری کی جرأت کو سلام پیش کیا۔ ایک صارف نے لکھا ’’بھائی نے پوری زندگی اس موقع کا انتظار کیا تھا!‘‘ جبکہ دوسرے نے لکھا: ’’پاکستانی اپنی سرزمین کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔‘‘ ایک اور صارف کا تبصرہ تھا: ’’یہی تو پاکستان کی اصل تصویر ہے۔‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں