حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ ختم

حکومت اورجماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بھی بے نتیجہ رہا اور مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور 28 جولائی اور دوسرا دور 31 جولائی کو ہوا تھا ، مذاکرات کے تیسرے دور میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی کمشنر آفس راولپنڈی پہنچ کر بات چیت کا حصہ بنے تاہم، ڈیڈلاک برقرار رہا۔

مذاکرات کے تیسرے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا کو بتایا کہ اچھی مثبت بات چیت ہوئی، پیش رفت ہو رہی ہے اور آج دوبارہ بات ہوگی ، دوپہر کے وقت بیٹھیں گے ، کانفڈینشل چیز پر بات نہیں کرنا چاہتا ۔

جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ کے مطابق ہم نے حکومت کے سامنے موقف رکھا ہے، حکومت ہماری تجاویز پر جواب دے گی۔

لیاقت بلوچ نے بتایا کہ حکومتی جواب کو امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان کے سامنے رکھیں گے، ان جوابات پر ہم فیصلہ کریں گے ۔

انکا کہنا تھا باتیں تو سب اچھی کرتے ہیں ،حالات گھمبیر ہوتے جارہے ہیں ، حکومت اگر ریلیف نہیں دے گی تو پھر جن اقدامات کا اعلان امیر جماعت اسلامی نے کیا وہ ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں