پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے، ڈالر کی قدر میں بھی کمی ہو گئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1782 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 791 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار میں شدید مندی دیکھنے میں آئی، گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 3559 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 10 ہزار 9 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے40 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 281 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔